آئی پی ایل میں 5میچ فکس ہونیکا امکان ،کارروائی شروع کردی گئی

پیر 25 مئی 2015 11:39

آئی پی ایل میں 5میچ فکس ہونیکا امکان ،کارروائی شروع کردی گئی

ممبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار25مئی۔2015ء) آئی پی ایل سیزن آٹھ کے پانچ میچز پر فکسنگ کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔ بھارتی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے اس معاملے پر اپنا دائرہ کار وسیع کردیا ہے لہٰذا ممبئی کے دو مقامات کے علاوہ جے پور اور نئی دہلی میں بھی ای ڈی حکام کی جانب سے چھاپے مارے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

میچ فکسنگ معاملے پر آئی پی ایل کی دو ٹیموں سے پوچھ گچھ کی گئی ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حالیہ چھاپہ مار کارروائی کھلاڑیوں، فرنچائزز اور بکیوں پر ایک ماہ تک نگاہ رکھنے کے بعد کی گئی ہے ۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ایک آفیشل کا کہنا ہے کہ ہمارے محتاط اندازے کے مطابق آئی پی ایل کے موجودہ سیزن میں پانچ میچز پر شکوک ہیں تاہم متاثرہ میچوں کی تعداد زیادہ بھی ہوسکتی ہے جس میں اسپاٹ فکسنگ کی گئی ہو ۔

وقت اشاعت : 25/05/2015 - 11:39:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :