لارڈز میچ، انگلینڈ 478رنز بنا کر آؤٹ ، نیوزی کو جیت کے لیے 345 رنز کا ہدف

نیوزی لینڈ کی اننگز میں اہم کردار مڈل آرڈر بیٹسمین کین ولیمسن کی سنچری کا رہا جنہوں نے 132 رنز کی شاندار اننگز کھیلی،معین علی نے تین وکٹیں حاصل کیں

پیر 25 مئی 2015 19:48

لارڈز میچ، انگلینڈ 478رنز بنا کر آؤٹ ، نیوزی کو جیت کے لیے 345 رنز کا ہدف

لارڈز(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 مئی۔2015ء) لارڈز میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ کے پانچویں روز انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 345 رنز کا ہدف دیا ہے۔ نیوزی لینڈ کے دونوں اوپنر بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ چکے ہیں۔ٹیسٹ کے پانچویں روز انگلینڈ نے چار وکٹوں کے نقصان پر اننگز شروع کی اور پوری ٹیم 478 رنز بنا کر آوٴٹ ہو گئی اور اس طرح اسے نیوزی لینڈ پر 345 رنز کی برتری حاصل ہو گئی۔

کپتان ایلسٹر کک اور بین سٹروک کی عمدہ اننگز نے انگلینڈ کی پوزیشن کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔نیوزی لینڈ کے دونوں اوپنر ، مارٹن گپٹل اور لیتھم بغیر کوئی سکور کیے پویلین لوٹ چکے ہیں۔نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پہلی اننگز میں 523 رنز بنائے تھے۔نیوزی لینڈ کی اننگز میں اہم کردار مڈل آرڈر بیٹسمین کین ولیمسن کی سنچری کا رہا جنہوں نے 132 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

(جاری ہے)

سنیچر کو نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 337 رنز پر راس ٹیلر کی صورت کی گری۔ انھوں نے 62 رنز بنائے اور براڈ کی گیند پر کیچ آوٴٹ ہو گئے۔مجموعی سکور پر 66 رنز کے اضافے پر نیوزی لینڈ کی چوتھی اس وقت وکٹ گری جب کپتان میکلم42 رنز بنا کر آوٴٹ ہو گئے۔اب تک ٹیم کی پہلی اننگز میں بلے باز ولیمسن 132 رنز بنا کر نمایاں ہیں۔انگلینڈ کی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 389 رنز بنائے تھے۔

معین علی نے تین وکٹیں حاصل کیں اس سے پہلے جمعے کو میچ کے دوسرے دن نیوزی لینڈ کی جانب سے مارٹن گپٹل اور ٹام لیتھم نے اننگز کا آغاز کیا اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی وکٹ کے لیے 148 رنز بنائے۔تاہم اس موقع پر پہلے گپتل اور پھر لیتھم یکے بعد دیگرے پویلین لوٹ گئے۔گپتل 70 رنز بنانے کے بعد سٹوئرٹ براڈ کی وکٹ بنے جبکہ لیتھم کو معین علی نے 59 کے انفرادی سکور پر آوٴٹ کیا۔

دوہرے نقصان کے باوجود نیوزی لینڈ کی ٹیم دباوٴ میں نہیں آئی اور کین ولیمسن اور راس ٹیلر نے تیسری وکٹ کے لیے مزید 155 رنز کی پارٹنر شپ قائم کر دی۔اس سے پہلے انگلینڈ کی پہلی اننگز میں ٹاپ آرڈر کی ناکامی کے بعد جو روٹ نے 11 چوکوں کی مدد سے 98 اور بین سٹوکس نے 15 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 92 رنز بنائے۔ان کے علاوہ بٹلر اور معین علی نے بھی نصف سنچریاں بنا کر میزبان ٹیم کو بہتر سکور تک پہنچنے میں مدد دی۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ اور میٹ ہنری نے چار چار کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔ `

وقت اشاعت : 25/05/2015 - 19:48:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :