دوسرا ٹی ٹونٹی ، ویسٹ انڈیز ویمنز نے سری لنکا ویمنز کو شکست دیکر سیریز برابر کر دی

منگل 26 مئی 2015 13:34

کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈیز ویمنز نے سری لنکن ویمنز کو 8وکٹوں سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز1-1 سے برابر کر دی۔ سری لنکا ویمنز نے 5وکٹوں پر 124 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

دلانی سرنگیکا 30 اور کپتان چماری 27 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ سٹیفنی ٹیلر نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں ویسٹ انڈیز ویمنز نے ہدف 18.5 اوورز میں 2 وکٹوں پر حاصل کر لیا۔ سٹیفنی ٹیلر نے ناقابل شکست 59 رنز بنائے ، دیندرا ڈوٹن 51 رنز کے ساتھ دوسری نمایاں بلے باز رہیں۔

وقت اشاعت : 26/05/2015 - 13:34:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :