مایہ ناز آف سپنر سعید اجمل کی ٹیم میں واپسی کے حوالے سے پی سی بی کی خاموشی نے ان کے کیریئر پر سوالیہ نشان لگادیا

بدھ 27 مئی 2015 13:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء) مایہ ناز آف سپنر سعید اجمل کی ٹیم میں واپسی کے حوالے سے پی سی بی کی خاموشی نے ان کے کیریئر پر سوالیہ نشان لگادیا ۔ ذرائع کے مطابق انہیں سری لنکا کیخلاف سیریز میں بھی شامل نہ کئے جانے کا امکان ہے۔آئی سی سی قوانین کے مطابق ایکشن درست کرنے کے باوجود سعید اجمل اپنی سابقہ فارم میں واپس نہ آسکے۔

(جاری ہے)

بالنگ ایکشن کے غیر قانونی قرار دیئے جانے کے بعد سعید اجمل زوال کا شکار ہو رہے ہیں اور وہ حالیہ ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی ناکام رہے ہیں۔ آئی سی سی قانون کے مطابق اپنا ایکشن درست کرنے کے باوجود سعید اجمل اپنی سابقہ فارم بحال کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے ہیں اور بنگلہ دیش سیریز کے بعد ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی اعلیٰ کارکردگی نہ دکھانے پر سلیکٹر انہیں قومی ٹیم میں شامل کرنے سے گریزاں ہیں۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق سری لنکا کیخلاف سیریز میں بھی سعید اجمل کو شامل نہ کئے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور ان کی جگہ لیگ سپنر یاسر شاہ اور لیفٹ آرم سپنر ذوالفقاربابر کو ٹیم میں شامل کئے جانے کاامکان ہے۔

وقت اشاعت : 27/05/2015 - 13:08:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :