آل پاکستان انٹر بورڈز فٹ بال چیمپئن شپ کے مقابلے 31 مئی تک جاری رہیں گے

جمعرات 28 مئی 2015 12:28

آل پاکستان انٹر بورڈز فٹ بال چیمپئن شپ کے مقابلے 31 مئی تک جاری رہیں گے

اسلام آباد ۔28مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 مئی۔2015ء) آل پاکستان انٹر بورڈز فٹ بال چیمپئن شپ کے مقابلے 31مئی تک جناح سٹیڈیم، اسلام آباد میں جاری رہیں گے۔

(جاری ہے)

چیمپئن شپ کے آرگنائزنگ سیکرٹری محمد رمضان جمالی نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے نو بورڈز کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جن کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں پشاور، سوات اور مالاکنڈ جبکہ گروپ بی میں مردان، ساہیوال، سرگودھا اور بنوں شامل ہیں، یہ چیمپئن شپ 31 مئی تک جاری رہے گی اور میزبانی کے فرائض لاڑکانہ بورڈ انجام دے رہا ہے۔

وقت اشاعت : 28/05/2015 - 12:28:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :