آئی سی سی نے پاکستان کیخلاف پہلے میچ میں سلو اوور ریٹ پر زمبابوین کپتان پر 2 میچز کی پابندی عائد کر دی

جمعرات 28 مئی 2015 13:41

لاہور/دوبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 مئی۔2015ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے پاکستان کیخلاف کھیلی جانے والی 3 ایک رو زہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں سلو اوور ریٹ پر زمبابوین کپتان پر 2 میچز کی پابندی عائد کر دی ‘ ایلٹن چگمبورا دوسرے ایک روزہ میچ میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے جبکہ زمبابوے کی پوری ٹیم پر میچ فیس کا 40 فیصد جرمانہ عائد کر دیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو آئی سی سی نے لاہور قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پاک زمبابوے کرکٹ سیریز کے پہلے میچ میں زمبا بوے کی جانب سے سلو ا وور پر سیریز کے بقیہ 2میچز کھیلنے پر پابندی عائد کر دی اور پوری ٹیم پر میچ فیس کا 40 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پہلے ایک روزہ میچ میں زمبابوے کی ٹیم نے مقررہ 50 اوور پھینکنے میں 36 منٹ کی تاخیر کی تھی۔

وقت اشاعت : 28/05/2015 - 13:41:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :