دوسرا ون ڈے ، پاکستان نے زمبابوے کو چھ وکٹوں سے ہرا کر سیریز اپنے نام کر لی

جمعہ 29 مئی 2015 19:55

دوسرا ون ڈے ، پاکستان نے زمبابوے کو چھ وکٹوں سے ہرا کر سیریز اپنے نام کر لی

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مئی ۔2015ء ) دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے زمبابوے کے خلاف 6 وکٹوں سے کامیابی حاصل کر کے تین میچز کی سیریز 2-0 سے جیت لی ہے ، قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو جیت کے لئے 259 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں پاکستان نے مطلوبہ ہدف 48 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا، پاکستان کی جانب سے اظہر علی اور سرفراز احمد نے 46 رنز کی شراکت داری قائم کی ، سرفراز احمد 22 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد حفیظ کریز پر آئے مگر وہ بھی صرف 15 رنز بناسکے جب کہ اظہر علی اور اسد شفیق کے درمیان تیسری وکٹ کے لئے 85 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی تاہم اسد شفیق 39 رنز پر آوٹ ہوگئے جس کے بعد حارث سہیل اور اظہر علی نے چوتھی وکٹ کے لیے 56 رنز جوڑے اور اس دوران اظہر علی نے اپنے ون ڈے کیریر کی دوسری سکور کی ، قومی ٹیم کے کپتان 102 رنزبنا کر پوویلین لوٹےجس کے بعد بیٹنگ کے لیے آنے والے شعیب ملک نے تیزی سے کھیلتے ہوئے 20 گیندوں پر 36 رنزبنا کر قومی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا ، حارث سہیل 50 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے ، زمبابوے کی جانب سے کریمر نے 2 اور چبھابھا اور مپوریوا نے ایک ، ایک کھلاڑی آوٹ کیا ، اس سے قبل پاکستانی کپتان اظہر علی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

زمبابوے کی جانب سے سی جے سبھابھا اور وی سیبانڈا نے اننگز کا آغاز کیا۔ دونوں بلے بازوں نے محتاط انداز میں کھیلتے ہوئے اپنی ٹیم کا سکور بڑھایا ، زمباوے کو 83 رنز پر پہلا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب وی سیبانڈا کو محمد حفیظ نے بولڈ کر دیا.

سبانڈا نے 47 گیندوں پر صرف 13 رنز بنائے. اس وقت زمبابوے نے ایک وکٹ کے نقصان پر 150 سے زائد رنز بنا لئے ہیں۔ 114 رنز پر زمبابوے کو دوسرا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب مساکادزا 18 رنز بنا کر یاسر شاہ کی گیند پر محمد حفیظ کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے. اس کے بعد آنے والے کھلاڑی ایس سی ویلمز زیادہ دیر تک وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور صرف 5 رنز بنا کر یاسر شاہ کی گیند پر کیچ آئوٹ ہو گئے.

سی جے سبھابھا نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی نصف سینچری مکمل کی تاہم ان کا سکور 99 رنز پر ہی پہنچا تھا کہ شعیب ملک کی گیند پر وکٹ کیپر سرفراز احمد نے خوبصورت کیچ لے کر انھیں آئوٹ کر دیا. زمبابوے کو چوتھا نقصان 156 رنز پر اٹھانا پڑا . ماتمبانی 7 رنز بنا کر پوویلین لوٹے تاہم سکندر رضان نے اپنے ون ڈے کیریر کی دوسری اور پاکستان کے خلاف پہلی ون ڈے سنچری مکمل کر کے زمبابوے کا سکور مقررہ پچاس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 268 رنز تک پہنچانے میں مدد کی ، سکندر رضا 100 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے ، پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض اور یاسر شاہ نے 2، 2 جبکہ انور علی ، محمد حفیظ اور شعیب ملک نے 1 ،1 کھلاڑی آوٹ کیا ۔ قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی کو شاندار سنچری سکور کر نے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ، اس میچ میں کامیابی کے ساتھ ہی پاکستان نے سترہ ماہ بعد ون ڈے سیریز اپنے نام کر لی ہے ،

وقت اشاعت : 29/05/2015 - 19:55:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :