ورلڈ ہاکی لیگ میں ناقص کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے 5رکنی کمیٹی قائم

وزارت بین الصوبائی رابطہ نے وزیراعظم کی ہدایت پر سیکرٹری آئی پی سی اعجاز چوہدری کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے کمیٹی شکست کی وجوہات اور ہاکی کی بہتری کی سفارشات ایک ہفتے میں وزیراعظم کو پیش کریں گی

ہفتہ 4 جولائی 2015 18:00

ورلڈ ہاکی لیگ میں ناقص کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے 5رکنی کمیٹی قائم

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء) وزارت بین الصوبائی رابطہ نے وزیراعظم کی ہدایت پر ورلڈ ہاکی لیگ میں ناقص کارکردگی کی وجوہات جاننے کے لئے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔

(جاری ہے)

ورلڈ ہاکی لیگ میں پاکستان ہاکی ٹیم کی ناقص کارکردگی اور پہلی مر تبہ اولمپکس کے لئے کولیفائی نہ کرنے پر وزیراعظم نواز شریف نے نوٹس لیتے ہوئے وزارت بین الصوبائی رابطہ کو شکست کی اور ناقص کارکردگی کی وجوہات جاننے کے لئے ایک ہفتے میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض پیرزادہ نے سیکرٹری آئی پی سی اعجاز چوہدری کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے کمیٹی کے دیگر ممبران میں کرنل ریٹائر مدثر اصغر شہباز احمد سینئر خواجہ محمد جنید اور ڈی جی اسپورٹس بورڈ ڈاکٹر اختر نواز گنجیرہ بھی شامل ہیں۔کمیٹی شکست کی وجوہات اور ہاکی کی بہتری کی سفارشات ایک ہفتے میں وزیراعظم کو پیش کریں گے۔ `

وقت اشاعت : 04/07/2015 - 18:00:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :