پاکستاںی جونئیر ہاکی ٹیم کے کوچ کامران اشرف نے اپنے عہدے سے استعفا دے دیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 4 جولائی 2015 19:49

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 4 جولائی 2015 ء) پاکستاںی جونئیر ہاکی ٹیم کے کوچ کامران اشرف نے اپنے عہدے سے استعفا دے دیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق پاکستانی ہاکی کو ایک اور دشچکا برداشت کرنا پڑا ہے۔ جونئیر ہاکی ٹیم کے کوچ اولمپئین کامران اشرف نے اپنے عہدے سے استعفا دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

اولمپئین کامران اشرف کا کہنا ہے کہ انہوں نے ہاکی فیڈریشن کی منفی پالیسیوں کی وجہ سے اپنے عہدے سے استعفا دیا ہے۔ فیڈریشن کے عہدیداروں کی جانب سے ٹیم سلیکشن کے معاملات میں مداخلت کی جاتی تھی اور ذاتی پسند ناپسند کی بنیاد پر کھلاڑیوں کی سلیکشن کی جاتی ہے جس کے باعث انہوں نے اپنے عہدے سے استعفا دینا ہی مناسب سمجھا۔
وقت اشاعت : 04/07/2015 - 19:49:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :