ٹور ڈی سائیکل ریس ، جرمنی کے اینڈرے گریپل دوسرے مرحلے میں کامیاب

پیر 6 جولائی 2015 13:39

ٹور ڈی سائیکل ریس ، جرمنی کے اینڈرے گریپل دوسرے مرحلے میں کامیاب

ہالینڈ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) ٹور ڈی سائیکل ریس کے دوسرے مرحلے میں جرمنی کے اینڈرے گریپل نے کامیابی حاصل کر لی۔ ہالینڈ میں جاری ٹور ڈی سائیکل ریس کے دوسرے مرحلے میں تیز ہواوٴں اور بارش کا غلبہ رہا۔

(جاری ہے)

سخت موسم کے باوجود رائڈرز کے جوش اور جذبے میں کمی واقع نہ ہوئی اور سب نے ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کیلئے خوب محنت کی لیکن جرمنی کے اینڈرے گریپل نے ساتھی رائڈرز کو اپنے قریب آنے کا موقع نہ دیا اور بہترین پرفارمنس دیتے ہوئے ریس کا دوسرا مرحلہ اپنے نام کر لیا۔ انہوں نے ایک سو چھیاسٹھ کلومیٹر کا فاصلہ 3 گھنٹے 29 منٹ اور تین سیکنڈز میں عبور کیا۔

وقت اشاعت : 06/07/2015 - 13:39:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :