شعیب اخترکوعید سے قبل70لاکھ روپے ”عیدی“مل گئی

منگل 7 جولائی 2015 13:54

شعیب اخترکوعید سے قبل70لاکھ روپے ”عیدی“مل گئی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء) شعیب اختر کو عید سے قبل ہی پی سی بی کی جانب سے 70 لاکھ روپے”عیدی“ مل گئی، بورڈ نے طویل تنازع حل کرتے ہوئے اپنے خلاف گرجنے والی ایک اور توپ کو خاموش کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کیریئر میں شعیب اختر اور تنازعات کا چولی دامن جیسا ساتھ رہا،جنوبی افریقہ میں منعقدہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2007 سے قبل انھوں نے ساتھی بولر محمد آصف کو بیٹ دے مارا تھا،بعد میں بھی وہ بورڈ اور مینجمنٹ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا کر معاہدے کی دھجیاں اڑاتے رہے، پی سی بی ڈسپلنری کمیٹی نے ان پر جرمانے کے ساتھ18ماہ کی پابندی عائد کردی تھی، 2009میں ان کی سالانہ آمدنی سے 70 لاکھ روپے منہا کر لیے گئے، سابق پیسر کی اپیل پر لاہور ہائیکورٹ نے رواں سال بورڈ کو حکم دیا کہ شعیب کو رقم واپس دی جائے،گوکہ پی سی بی کے پاس سپریم کورٹ جانے کا آپشن موجود تھا مگر معاملہ ختم کرنے کیلئے انھیں رقم واپس کر دی گئی۔

وقت اشاعت : 07/07/2015 - 13:54:42