بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری کا سیاسی بیان آئی سی سی میں اٹھایا جائے: سابق چئیرمین پی سی بی توقیر ضیاء

muhammad ali محمد علی پیر 27 جولائی 2015 21:19

بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری کا سیاسی بیان آئی سی سی میں اٹھایا جائے: سابق چئیرمین پی سی بی توقیر ضیاء

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 جولائی 2015 ء) سابق چئیرمین پی سی بی توقیر ضیاء کا کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری کا سیاسی بیان آئی سی سی میں اٹھایا جائے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری کی جانب سے پاک بھارت سیریز سے انکار کی دھمکی پر ردعمل دیتے ہوئے سابق چئیرمین پی سی بی توقیر ضیاء کا کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری کے بیان کو اہمیت دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ اگر بھارت کرکٹ نہیں کھیلنا چاہتا تو نہ کھیلے۔ توقیر ضیاء کا کہنا ہے کہ آئی سی سی نے اپنی آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔ آئی سی سی کو اس معاملے کا نوٹس لینا چاہیئے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری کا سیاسی بیان آئی سی سی میں اٹھایا جانا چاہیئے۔

وقت اشاعت : 27/07/2015 - 21:19:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :