سری لنکا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں فتح، پاکستان نے کئی منفرد ریکارڈ قائم کردیے

muhammad ali محمد علی ہفتہ 1 اگست 2015 23:46

سری لنکا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں فتح، پاکستان نے کئی منفرد ریکارڈ قائم کردیے
کولمبو(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 1اگست 2015 ء) ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں پاکستانی ٹیم نے پہلی مرتبہ کسی ٹیم کیخلاف ایک وکٹ سے فتح حاصل کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کولمبو میں سری لنکا کیخلاف کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں فتح حاصل کرکے کئی ریکارڈ اپنے نام کرلیے۔

(جاری ہے)

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں یہ تیسرا جبکہ موقع تھا جب کسی ٹیم نے ایک وکٹ سے فتح حاصل کی جبکہ پاکستان کیلئے یہ پہلا موقع تھا۔ دوسری جانب نمبر 9 پر بیٹنگ کیلئے آنے والے محمد انور کی 46 رنز کی اننگ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں کسی بھی ٹیم کے نویں نمبر کے بیٹسمن کی جانب سے کھیلی گئی سب سے زیادہ رنز کی اننگ تھی۔ جبکہ گزشتہ 4 ٹی ٹوئنٹی میچز میں یہ تیسرا موقع تھا جب پاکستان نے 170 سے زائد رنز کا ہدف عبور کیا۔
وقت اشاعت : 01/08/2015 - 23:46:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :