ٹور میچ، پاکستان اے نے انگلینڈ الیون کے خلاف 9 وکٹوں کے نقصان پر 192 رنز بنا لئے

عدنان اکمل 74 رنز کے ساتھ ناقابل شکست، سٹیون فن نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا

جمعرات 8 اکتوبر 2015 21:29

ٹور میچ، پاکستان اے نے انگلینڈ الیون کے خلاف 9 وکٹوں کے نقصان پر 192 رنز بنا لئے

شارجہ۔08 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) پاکستان اے نے دو روزہ ٹور میچ کے پہلے روز انگلینڈ الیون کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 192 رنز بنا لئے، عدنان اکمل 74 رنز کے ساتھ ناقابل شکست ہیں۔ اسد علی اور فواد عالم بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ سٹیون فن نے 4 اور عادل راشد نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں انگلینڈ الیون کے کپتان ایلیسٹر کک نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

پاکستان اے نے پہلے روز کھیل کے اختتام تک 9 وکٹوں کے نقصان پر 192 رنز بنا لئے۔ وکٹ کیپر بلے باز عدنان اکمل 74 رنز کے ساتھ ناقابل شکست ہیں، پاکستان اے کا ٹاپ اور مڈل آرڈر بری طرح ناکام رہا۔ خرم منظور 11 ، علی اسد صفر، فواد عالم صفر، افتخار احمد 10 ، عثمان صلاح الدین 6، سمیع اسلم 43، عمر امین 39 ، ظفر گوہر 6 اور احسان عادل بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ انگلینڈ الیون کی جانب سے سٹیون فن سب سے کامیاب باؤلر رہے انہوں نے 16 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں۔ عادل راشد نے تین، سمیت پاٹیل اور لیم پلنکٹ نے دو، دو جبکہ معین علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

وقت اشاعت : 08/10/2015 - 21:29:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :