جنوبی افریقن کرکٹر رسٹی تھیرن کا فٹنس مسائل کی وجہ سے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ

ہفتہ 10 اکتوبر 2015 12:35

جوہانسبرگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اکتوبر۔2015ء) جنوبی افریقن کرکٹر رسٹی تھیرن نے فٹنس مسائل سے تنگ آکر تمام طرز کی کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا، 30 سالہ فاسٹ باوٴلر گھٹنے کی انجری میں مبتلا تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے جنوبی افریقہ کی جانب سے 2010 سے 2012 تک 4 ون ڈے اور 9 ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں میں میں حصہ لیا، دونوں طرز کی کرکٹ میں انہوں نے 12 ، 12 وکٹیں حاصل کیں۔ وہ واریئرز فرنچائز کے سیئنر رکن تھے اور انہوں نے اپنی ٹیم کی جانب سے آخری میچ فروری میں کھیلا۔گھٹنے کی انجری کے باعث وہ 2012-13 میں مکمل طور پر کھیل کے میدان سے دور رہے۔ اسی انجری کی وجہ سے انہوں نے کرکٹ سے کنارہ کشی کا فیصلہ کیا ہے۔

وقت اشاعت : 10/10/2015 - 12:35:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :