کرکٹ آسٹریلیا الیون نے میٹا ڈور ون ڈے کپ میں تسمانیہ کو 3 رنز سے ہرا دیا

ہفتہ 10 اکتوبر 2015 14:20

کرکٹ آسٹریلیا الیون نے میٹا ڈور ون ڈے کپ میں تسمانیہ کو 3 رنز سے ہرا دیا

سڈ نی ۔10 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اکتوبر۔2015ء) کرکٹ آسٹریلیا الیون نے میٹا ڈور ون ڈے کپ میں تسمانیہ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 رنز سے ہرا دیا۔ تسمانیہ کی ٹیم 242 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی، مارکوس ہیرس کو 84 رنز کی عمدہ اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ گزشتہ روز سڈنی میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے ساتویں میچ میں کرکٹ آسٹریلیا الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 241 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

مارکوس ہیرس نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 84 رنز بنائے۔ ولیم بوسسٹو 64 اور میتھیو شارٹ 41 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ تسمانیہ کی طرف سے جیمز فوکنر نے تین اور اینڈریو فیکیٹے نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ تسمانیہ کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور اس نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 238 رنز بنائے۔ ٹم پائن اور کپتان جارج بیلی نے نصف سنچریاں سکور کیں۔ میٹ ڈکسن اور جیک ولڈرموتھ نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ مارکوس ہیرس کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

وقت اشاعت : 10/10/2015 - 14:20:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :