پاکستان ہاکی فیڈریشن نے سپر لیگ کرانے پر غور شروع کردیا
جمعرات 26 نومبر 2015 16:13
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 26نومبر- 2015ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے نیوٹرل مقام پر پاکستان سپر لیگ کرانے پر غور شروع کردیا ہے ۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سکریٹری شہباز احمد نے کہا کہ ملائیشیا میں جونیئر ایشیا کپ کے دوران ان کی ایشین ہاکی فیڈریشن کے صدر پرنس عبد اللہ احمد شاہ اور دیگر ملکوں کے ہاکی حکام سے بھی ملاقات ہوئی ہے جنہوں نے پاکستان میں عالمی اور ایشیائی ہاکی کو بحال کرنے کے سلسلے میں اپنی حمایت کا یقین دلایا ، ان سے پاکستان سپر لیگ ہاکی کے انعقاد کے بارے میں بات چیت ہوئی ہے جنہوں نے اس کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنے کھلاڑیوں کی شرکت پر اعتراض نہیں ہے تاہم پاکستان میں سکیورٹی پر تحفظات کا اظہار کیا ہے ۔
پی ایچ ایف کے ایگزیکٹیو بورڈ کے اجلاس میں پاکستان سپر ہاکی لیگ کے مسودے پر تبادلہ خیال کے بعد اس منصوبے کو منظر عام پر لایا جائے گا ، پی ایچ ایف نے اس بارے میں ابتدائی ہوم ورک مکمل کر لیا ہے ، بعض ملکی اداروں نے بھی اس تجویز کا خیرمقدم کیا ہے ، نیوٹرل مقام میں دبئی ، قطر اور بنگلہ دیش ہماری نظر میں ہیں ، اگر کھلاڑیوں نے پاکستان میں آنے پر اعتراض کیا تو پھر ہم کسی نیوٹرل مقام پر سپر ہاکی لیگ کا انعقاد کریں گے ۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
Pakistan tour of Ireland 2024
Pakistan tour of England 2024
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
ث*سینٹرل ایشین والی بال لیگ کا آغاز ہوگیا ، لیگ 17 مئی تک جاری رہے گی
-
ا*23 ویں ایشین جونیئر ٹین پن باولنگ چیمپئن شپ 16 جون سے کھیلی جائے گی
-
ّپاکستانی ہاکی ٹیم نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرکے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا،احسن اقبال
-
ب*وزیر کھیل پنجاب کا قومی ہاکی ٹیم کیلئے 20 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
^ایشین لیجنڈز لیگ :پاک بھارت ٹاکرا29 مئی کو ہوگا
-
uدھونی سے ملنے گراونڈ میں گھسنے والے پرستار کو سزا کا سامنا