افغانستان نے دوسرے اور آخری ٹی 20 انٹرنیشنل میں اومان کو 12 رنز سے شکست دے کر سیریز کلین سویپ کر لی

پیر 30 نومبر 2015 19:34

افغانستان نے دوسرے اور آخری ٹی 20 انٹرنیشنل میں اومان کو 12 رنز سے شکست دے کر سیریز کلین سویپ کر لی

ابو ظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 نومبر۔2015ء) افغانستان نے دوسرے اور آخری ٹی 20 انٹرنیشنل میں اومان کو 12 رنز سے شکست دے کر سیریز کلین سویپ کر لی۔ گزشتہ روز شیخ زید سٹیڈیم، ابوظہبی میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے۔ وکٹ کیپر محمد شہزاد نے 60 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔

(جاری ہے)

شفیق اﷲ (ناٹ آؤٹ) 32 اور کریم صادق 24 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ اومان کی جانب سے بلال خان اور ذیشان مقصود نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ اومان کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل نہ کر سکی اور اس نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز بنائے۔ خاور علی 38 ، جتندر سنگھ 28 اور ذیشان مقصود 24 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ افغانستان کی طرف سے یامین احمدزئی نے تین جبکہ روخان بارکزئی اور سید شیرزاد نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

وقت اشاعت : 30/11/2015 - 19:34:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :