احمد شہزاد پاکستان سپر لیگ میں نصف سینچری کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے

muhammad ali محمد علی ہفتہ 6 فروری 2016 20:24

احمد شہزاد پاکستان سپر لیگ میں نصف سینچری کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے

دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔06 فروری 2016ء) احمد شہزاد پاکستان سپر لیگ میں نصف سینچری کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ نے فتح حاصل کر لی ہے۔

(جاری ہے)

کوئٹہ کی جانب سے اوپنر احمد شہزاد نے 46 گیندوں پر 71 رنز کی شاندار اننگ کھیل کر اپنی ٹیم کی جیت میں اہم ترین کردار ادا کیا۔ احمد شہزاد پاکستان سپر لیگ میں اب تک کے کھیلے گئے میچز میں نصف سینچری اسکور کرنے والے پہلے پاکستانی بلے باز ہیں۔

وقت اشاعت : 06/02/2016 - 20:24:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :