الفلاح ڈسٹرکٹ ساؤتھ فٹ بال چمپئن شپ، حیدری بلوچ، لیاری لیبر سینٹر اور موسیٰ لاشاری میموریل کلب کامیاب

منگل 24 مئی 2016 15:26

الفلاح ڈسٹرکٹ ساؤتھ فٹ بال چمپئن شپ، حیدری بلوچ، لیاری لیبر سینٹر اور موسیٰ لاشاری میموریل کلب کامیاب

کراچی ۔ 24 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 مئی۔2016ء) الفلاح ڈسٹرکٹ ساؤتھ فٹ بال چمپئن شپ میں حیدری بلوچ کلب نے محمڈن کلب کو سخت مقابلے کے بعد 1-0 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کر لی۔ ککری گراؤنڈ لیاری میں کھیلے گئے میچ کے پہلے ہاف میں کوئی ٹیم گول نہ کر سکی۔

(جاری ہے)

تاہم دوسرے ہاف میں حیدری بلوچ کی جانب سے سومار نے فیصلہ کن گول کرکے اپنی ٹیم کو کوارٹر فائنل میں پہنچا دیا۔

دوسرا میچ جو کہ لیاری لیبر سینٹر اور تاج مسلم کے درمیان کھیلا گیا لیاری لیبر سینٹر نے یکطرفہ مقابلے کے بعد تاج مسلم کو 5-0 سے شکست دے دی۔ لیاری لیبر سینٹر کی جانب سے رحمان نے 2 جبکہ حسنین، لیاقت اور پرویز یونس نے ایک ایک گول اسکور کئے۔ کھیلے گئے تیسرے میچ میں موسیٰ لاشاری میموریل کلب نے سن آف بلوچ کلب کو پنالٹی ککس پر شکست دے دی۔

وقت اشاعت : 24/05/2016 - 15:26:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :