زمبابوین ٹیم رواں سال نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلے گی

قومی ٹیم ایک برس دوری کے بعد رواں سال دوبارہ ٹیسٹ کرکٹ میں کم بیک کرے گی چیئر مین کی گفتگو

اتوار 29 مئی 2016 11:49

ہرارے(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 مئی۔2016ء) زمبابوین کرکٹ ٹیم رواں سال نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی تاہم حتمی شیڈول کا اعلان ہونا ابھی باقی ہے۔ زمبابوے کرکٹ کے چیئرمین ٹاوینگا موکولانی نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی ٹیم ایک برس دوری کے بعد رواں سال دوبارہ ٹیسٹ کرکٹ میں کم بیک کرے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے توقع ظاہر کی ہے زمبابوے جولائی اور اگست میں نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی میزبانی کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم شیڈول کو حتمی شکل دے رہے ہیں اور جلد ہی باضابطہ طور پر اس کا اعلان کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ہماری بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے ساتھ بھی مستقبل قریب میں ٹیسٹ سیریز کے حوالے سے بات چیت جاری ہے اور امید ہے کہ اس کے بھی مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

وقت اشاعت : 29/05/2016 - 11:49:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :