اے بی ڈویلیئرز نے موسیقی میں بھی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر دیا

اتوار 29 مئی 2016 14:11

اے بی ڈویلیئرز نے موسیقی میں بھی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر دیا

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 مئی۔2016ء) جنوبی افریقی کھلاڑی اے بی ڈویلیئرز نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل)میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد موسیقی کے میدان میں بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر دیا۔

(جاری ہے)

اے بی ڈویلیئرز نے انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں وہ اپنی اہلیہ ڈینیئل کیساتھ خوبصورت انداز میں گٹار بجاتے اور گانا گاتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں اور ان کی اہلیہ بھی ان کا ساتھ دے رہی ہیں۔ اے بی ڈویلیئرز کی ویڈیو نے شائقین کو خوب محظوظ کیا ہے اور انٹرنیٹ پر ہزاروں افراد اب تک اس ویڈیو کو دیکھ چکے ہیں۔

وقت اشاعت : 29/05/2016 - 14:11:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :