کوہلی نے سوئی ناردرن گیس پائپ لائن کیخلاف بہترین فرسٹ کلاس اننگز کا ریکارڈ توڑ دیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 22 جولائی 2016 21:47

کوہلی نے سوئی ناردرن گیس پائپ لائن کیخلاف بہترین فرسٹ کلاس اننگز کا ریکارڈ توڑ دیا

نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار22جولائی ۔2016ء ) بھارتی ٹیسٹ کپتان ویرات کوہلی نے پاکستانی کی ڈومیسٹک ٹیم سوئی ناردرن گیس پائپ لائن کیخلاف اپنے بہترین فرسٹ کلاس انفرادی سکور کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 2008-09ء میں بھارت کی رانجی ٹرافی چیمپئن دہلی اور پاکستان کی قائد اعظم ٹرافی چیمپئن سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ کے مابین نئی دہلی میں میچ کھیلا گیا تھا جس میں ویرات کوہلی نے اپنے فرسٹ کلاس کرکٹ کا سب سے بہترین سکور بنایا تھا ، کوہلی اس میچ میں 197 رنز بنا کر پوویلین لوٹے تھے جس کے بعد اب انہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز اپنے ٹیسٹ کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری سکور کرکے اپنے اس ریکارڈ کو بہتر بنا لیا ہے۔

وقت اشاعت : 22/07/2016 - 21:47:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :