راولپنڈی اور اسلام آباد کی ڈس ایبلڈ ٹیموں کے چناؤ کیلئے ٹرائلز پرسوں ہوں گے

بدھ 27 جولائی 2016 12:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جولائی ۔2016ء) قومی ڈس ایبلڈ ٹی 20 چیمپئن شپ کیلئے راولپنڈی اور اسلام آباد کی ڈس ایبلڈ ٹیموں کے چناؤ کیلئے ٹرائلزجمعہ کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہوں گے۔

(جاری ہے)

سلیکشن کمیٹی میں صبیح اظہر، راجہ طاہر اور رافع ہاشمی شامل ہیں جو کھلاڑیوں کے ٹرائلز لیں گے۔ ٹرائلز میں شرکت کے خواہشمند کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ تارخ کو دن 12 بجے سفید کٹ میں رپورٹ کریں گے۔ واضح رہے کہ قومی ڈس ایبلڈ ٹی 20 چیمپئن شپ اگست میں کھیلی جائے گی۔
وقت اشاعت : 27/07/2016 - 12:56:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :