افتتاحی ویمنز سپر لیگ کل شروع ہوگی،6 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے قسمت آزمائی کریں گی

جمعہ 29 جولائی 2016 12:09

لندن ۔ 29 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 جولائی۔2016ء) انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے اعلامیے کے مطابق افتتاحی ویمنز سپر لیگ کل ہفتہ سے انگلینڈ میں شروع ہوگی۔ لیگ میں انگلینڈ سمیت مختلف ممالک سے ٹاپ کھلاڑی ایکشن میں دکھائی دیں گی۔ لیگ میں شرکت کے سلسلے میں انگلینڈ کی چھ کھلاڑیوں نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لیا ہے جن میں ایرن برینڈل، بیتھ مورگن، لارا نیوٹن بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ای سی بی کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق افتتاحی ویمنز سپر لیگ میں شریک تمام چھ ٹیموں کے سکواڈز کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، ہر ٹیم میں تین سے چار انگلش پلیئرز، تین غیرملکی اور دو سے تین انگلینڈ ویمنز اکیڈمی پلیئرز شامل ہوں گی جبکہ چھ سے سات کھلاڑیوں کو کاؤنٹی ٹیلنٹ پراسیس کے ذریعے منتخب کیا گیا ہے۔ لیگ میں شریک ٹیموں میں لنکاشائر تھنڈر، لافبرا لائٹننگ، ساؤتھرن وائپرز، سرے سٹارز، ویسٹرن سٹارم اور یارکشائر ڈائمنڈز شامل ہیں۔ لیگ میں کل ہفتہ کو افتتاحی میچ میں یارکشائرڈائمنڈز اور لافبرا لائٹننگ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔
وقت اشاعت : 29/07/2016 - 12:09:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :