رواں سال چار انٹرنیشنل سکوائش ایونٹس کھیلے جائیں گے جس کیلئے پاکستان سکوائش فیڈریشن نے تیاریاں شروع کر دیں

جمعہ 29 جولائی 2016 13:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جولائی ۔2016ء) وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں رواں سال چار انٹرنیشنل سکوائش ایونٹس کھیلے جائیں گے جس کیلئے پاکستان سکوائش فیڈریشن نے تیاریاں شروع کر دیں ہیں۔ چاروں ایونٹس ستمبر سے دسمبر تک مصحف علی سکوائش کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے جس میں پاکستان کے نامور کھلاڑیوں سمیت غیر ملکی کھلاڑی بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔

پاکستان سکوائش فیڈریشن کے سیکرٹری گروپ کیپٹن عامر نواز کے مطابق پروفیشنل سکوائش ایسوسی ایشن (پی ایس اے) نے رواں سال پاکستان کو 25,25 ہزار ڈالر کے چار بین الاقوامی ایونٹس کی میزبانی دی تھی۔ پی ایس اے کے چاروں ایونٹس ستمبر سے دسمبر تک مرحلہ وار کھیلیں جائیں گے جس کیلئے فیڈریشن نے ابھی سے تیاریاں شروع کردی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ان ایونٹس میں غیر ملکی کھلاڑیوں کیلئے انٹری اوپن ہوگی۔

عامر نواز نے کہا کہ اس سے قبل پی ایس اے نے پاکستان کو 25,25 ہزار ڈالر کے دو ایونٹس کی میزبانی دی تھی ‘ ان ایونٹس کی کامیابی سے انعقاد کے بعد پی ایس اے نے رواں سال پاکستان کو چار بین الاقوامی سکوائش ایونٹس کی میزبانی دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیڈریشن 50 ہزار ڈالر ایونٹ کی میزبانی کیلئے کوشش کر رہا ہے۔ امید ہے کہ 50 ہزار ڈالر پی ایس اے ایونٹ کی میزبانی آئندہ سال پاکستان کو مل جائے گی۔
وقت اشاعت : 29/07/2016 - 13:12:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :