ریو اولمپکس2016 ، پاکستان کا ایک بھی ایتھلیٹ کوالیفائی نہ کرسکا

جمعہ 29 جولائی 2016 16:59

ریو اولمپکس2016 ، پاکستان کا ایک بھی ایتھلیٹ کوالیفائی نہ کرسکا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جولائی۔2016ء) بھارت سے ہر چیز میں مقابلہ کرنے والے سن لیں ، ریو اولمپکس میں روایتی حریف کے ایک سو اکیس ایتھلیٹس میڈلز کے لیے پسینہ بہائیں گے اور پاکستان کا ایک بھی ایتھلیٹ کوالیفائی تک نہیں کر پایا ، پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن نے بھی صاف کہہ دیا ہے کہ اب بھی حکومت کو ہوش نہ آیا تو آئندہ اس سے بھی برا حال ہوگا۔

اولمپکس شروع ہونے سے پہلے ہی پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں کراری ہار ، تاریخ میں پہلی بار اولمپکس میں پاکستان کا سب سے چھوٹا دستہ شرکت کرے گا اور وہ بھی سب وائلڈ کارڈ پر ، سات اتھلیٹس اس بار اولمپکس میں شرکت بلکہ یوں کہہ لیں کہ خانہ پوری کریں گے۔ پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے صدر عارف حسن کہتے ہیں کہ بھارت سے موازنہ کرنے والے بس اتنا یاد رکھیں کہ پچھلے سال پاکستان کا سپورٹس بجٹ محض نوے کروڑجب کہ بھارت کا بارہ ارب بھارتی روپے تھا۔

(جاری ہے)

حیران کن طور پر دستے میں کھلاڑی سات جب کہ آفیشلز دس ہیں۔ پاکستان بیس بال فیڈریشن کے چیئرمین سابق آئیجی شوکت جاوید قومی دستے کے سربراہ ہیں۔ وہ بھی مایوس ہیں کہ پاکستان کھیلوں کی تنزلی کی اس نہج پر پہنچ گیا ہے۔ قومی دستے کی دو اگست کو روانگی شیڈولڈ ہے جس کے لئے کھلاڑی حکومتی اجازت نامے کے منتظر ہیں۔ کھیلوں کا سب سے بڑا میلہ پانچ اگست سے برازیل میں شروع ہو جائے گا۔ ۔

وقت اشاعت : 29/07/2016 - 16:59:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :