بہترین پرفارمنس دینے والے 31قومی کرکٹرز کا تربیتی کیمپ یکم اگست سے شروع ہو گا

تربیتی کیمپ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں شروع ہو گا ، شاہد آفریدی، احمد شہزاد اور عمر اکمل کی ایک بار پھر چھٹی

جمعہ 29 جولائی 2016 20:49

بہترین پرفارمنس دینے والے 31قومی کرکٹرز کا تربیتی کیمپ یکم اگست سے شروع ہو گا

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جولائی ۔2016ء) بہترین پرفارمنس دینے والے 31قومی کرکٹرز کا تربیتی کیمپ یکم اگست سے شروع ہو گا، زیرعتاب کھلاڑی شاہد آفریدی، احمد شہزاد اور عمر اکمل کی ایک بار پھر چھٹی کرا دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق چیف سلیکٹر انضمام الحق کی زیرنگرانی بہترین پرفارمنس دینے والے 31قومی کرکٹرز کا تر بیتی کیمپ یکم اگست سے شروع ہو گا۔

(جاری ہے)

قومی کرکٹرز کا تربیتی کیمپ نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں 3ہفتے کے لئے لگے گا جس میں سپن باؤلنگ، فاسٹ باؤلنگ کے علاوہ بیٹنگ اور خاص طور پر وکٹ کیپنگ اور فیلڈنگ کے شعبوں میں نکھار پیدا کیا جائے گا۔سابق ٹیسٹ کرکٹرز عاقب جاوید، راشد لطیف اور ثقلین مشتاق تربیتی کیمپ کے کنسلٹنٹ ہوں گے۔ تربیتی کیمپ کے حوالے سے خبر یہ ہے کہ زیرعتاب کھلاڑیوں شاہد آفری، احمد شہزاد اور عمر اکمل کو ایک بار پھر نمائندگی سے محروم رکھا گیا ہے۔

وقت اشاعت : 29/07/2016 - 20:49:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :