دفاعی چیمپئن ہالینڈ ناکام، برطانیہ نے ریو اولمپکس ویمنز ہاکی میں طلائی تمغہ جیت کر تاریخ رقم کر دی

ہفتہ 20 اگست 2016 15:09

دفاعی چیمپئن ہالینڈ ناکام، برطانیہ نے ریو اولمپکس ویمنز ہاکی میں طلائی تمغہ جیت کر تاریخ رقم کر دی

ریو ڈی جنیرو ۔ 20 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 اگست۔2016ء) برطانیہ نے دفاعی چیمپئن ہالینڈ کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد پنالٹیز پر شکست دے کر ریو اولمپکس گیمز میں طلائی تمغہ جیت لیا، یہ برطانیہ کا اولمپکس گیمز کی تاریخ میں ویمنز ہاکی میں پہلا طلائی تمغہ ہے۔ جرمنی نے کانسی کا تمغہ جیتا۔

(جاری ہے)

برازیل میں جاری میگا گیمز کے ویمنز ہاکی ایونٹ کے فائنل میں برطانوی ٹیم نے ہالینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹیز پر 2-0 گولز سے ہرا کر ملک کیلئے طلائی تمغہ حاصل کیا، مقررہ وقت تک دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ 3-3 گولز سے برابر تھا تاہم پنالٹیز پر برطانیہ نے میدان مار لیا اور ہالینڈ کا ٹائٹل کا دفاع کرنے کا خواب ادھورا رہ گیا۔

تیسری پوزیشن کیلئے کھیلے گئے میچ میں جرمنی نے نیوزی لینڈ کو ہرا کر کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

وقت اشاعت : 20/08/2016 - 15:09:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :