پاکستانی ٹیم کے سینئر اور تگڑے ترین کھلاڑی کی طویل عرصے کیلئے کرکٹ کے میدانوں سے دور ہو جانے کا خدشہ

محمد رضوان کے دورہ آئرلینڈ، انگلینڈ سے محروم ہونے کا امکان، اتوار کو نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے ٹی ٹونٹی میں بیٹنگ کرتے ہوئے وکٹ کیپر بیٹر دائیں ہیمسٹرنگ میں تکلیف ہوئی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 24 اپریل 2024 15:36

پاکستانی ٹیم کے سینئر اور تگڑے ترین کھلاڑی کی طویل عرصے کیلئے کرکٹ کے میدانوں سے دور ہو جانے کا خدشہ
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 24 اپریل 2024ء ) پاکستانی وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کے نیوزی لینڈ کے خلاف بقیہ ٹی ٹوئنٹی میچوں سے باہر ہونے کا امکان ہے اور وہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف آئندہ ٹی ٹونٹی سیریز سے بھی محروم ہو سکتے ہیں۔ اتوار کو نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے T20I میں بیٹنگ کرتے ہوئے رضوان کو دائیں ہیمسٹرنگ میں تکلیف ہوئی۔ محمد رضوان جنہوں نے میدان چھوڑنے سے پہلے 22 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 23 رنز بنائے تھے ، ریٹائر ہرٹ پر احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے بقیہ میچ میں شریک نہیں ہوئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیکل پینل نے رضوان کی اسکین رپورٹ حاصل کرلی ہے اور برطانیہ میں ڈاکٹروں سے ان کی انجری کے حوالے سے اضافی رائے مانگی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رضوان کی انجری سنگین نوعیت کی ہے جس کے باعث میڈیکل پینل نے انہیں دو سے چار ہفتے آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

(جاری ہے)

اس پیش رفت نے آنے والے دوروں کے لیے ان کی دستیابی پر سوالیہ نشان پیدا کیا ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کے قریب آنے کے بعد اور پاکستان 6 جون کو اپنے پہلے میچ میں امریکہ کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کرنے والا ہے، یہ غیر یقینی صورتحال برقرار ہے کہ آیا رضوان عالمی ٹورنامنٹ کے لیے وقت پر صحت یاب ہو جائیں گے۔ رضوان کی غیر موجودگی میں عثمان خان نیوزی لینڈ کیخلاف چوتھے ٹی ٹونٹی میں پاکستان کے لیے وکٹ کیپنگ کی ذمہ داریاں سنبھالنے والے ہیں۔ رضوان نے انجری کے باعث منگل کو ہونے والے ٹریننگ سیشن میں بھی شرکت نہیں کی۔ پاکستان کی کرکٹ ٹیم اور انتظامیہ رضوان کی جلد صحت یابی کی امید کر رہی ہے اور ان کی غیر موجودگی کو پورا کرنے کے لیے اپنے منصوبوں کو اس کے مطابق ایڈجسٹ کر رہی ہے۔
وقت اشاعت : 24/04/2024 - 15:36:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :