یوم دفاع سٹاف ویلفیئر فٹ بال ٹورنامنٹ میں حیدری کلب اور ہما کلب کی ٹیموں نے کامیابی حاصل کرلی

جمعرات 25 اگست 2016 13:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 اگست ۔2016ء) اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جاری یوم دفاع سٹاف ویلفیئر فٹ بال ٹورنامنٹ میں حیدری کلب اور ہما کلب کی ٹیموں نے کامیابی حاصل کرلی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جی ایٹ گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ میں حیدری کلب نے ماڈل ٹاؤن کلب کو 2-1 گول سے شکست دیدی ‘ وقفے تک حیدری کلب کو ماڈل ٹاؤن کلب کے خلاف 2-0 گول کی برتری حاصل تھی ‘پہلے ہاف کے 20ویں منٹ میں حید ری کلب کے ارسلان نے گو ل کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جس کو دوسرے ہاف کے 16 ویں منٹ میں ماڈل ٹاؤن کلب کے عثمان نے گول کرکے برابر کر دیا جس کے دو منٹ بعد حیدری کلب کے عبدالباقی نے گو ل کرکے مقابلہ 2-1 کر دیا جو میچ کے اختتام تک برقرار رہا۔

ماڈل ٹاؤن کلب کے کھلاڑیوں نے میچ برابر کرنے کی بھر پور کوشش کی تاہم ناکام رہے، کراچی کمپنی گراؤنڈ پر ہما کلب نے اسلام آباد یونائیٹڈ کلب کو4-0 گول ہرا دیا، وقفے تک ہماکلب کو اسلام آباد یونائیٹڈکلب کے خلاف 3-0 گول کی برتری حاصل تھی، دوسرے ہاف میں ہما کلب نے مزید ایک گول کرکے مقابلہ 4-0 گول سے جیت لیا، فاتح ٹیم کی جانب سے ناصر نے دو ‘ علی اور عمران نے ایک، ایک گول کیا، اسلام آباد یونائیٹڈ کلب کے کھلاڑیوں نے مارجن کم کرنے کی بھر پور کوشش کی تاہم ناکام رہے۔
وقت اشاعت : 25/08/2016 - 13:22:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :