آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان سٹیو سمتھ نے آرام کی غرض سے چھٹیاں لے لیں

جمعرات 25 اگست 2016 13:23

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان سٹیو سمتھ نے آرام کی غرض سے چھٹیاں لے لیں

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 اگست ۔2016ء) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان اسٹیو اسمتھ نے چھٹیاں لے لی ہیں ‘ ڈیوڈ وارنر سری لنکا کے خلاف بقیہ تین ون ڈے میچز اور ٹی ٹونٹی سیریز میں آسٹریلیا کی قیادت کریں گے ۔

(جاری ہے)

آسڑیلین کرکٹ ٹیم ان دنوں سری لنکا میں مصروف ہے جہاں گزشتہ شب دوسرے ون ڈے میں اسے 82 رنز سے شکست ہوئی ‘ اس کے بعد کپتان اسٹیو اسمتھ سیریز کے بقیہ میچز سے دستبردار ہو گئے ہیں کرکٹ آسٹریلیا نے ان کی جگہ ڈیوڈ وارنر کو کپتان مقرر کر دیا ‘وہ تین ون ڈے میچز اور دو ٹی ٹونٹی میچز میں آسٹریلیا کی قیادت کریں گے تیرہ رکنی اسکواڈ میں گلین میکسویل بھی شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 25/08/2016 - 13:23:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :