قومی انڈر18- ہاکی ٹیم کے چناؤ کے سلسلہ میں دو روزہ ٹرائلز 2 ستمبر کو ہونگے

ہفتہ 27 اگست 2016 13:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اگست ۔2016ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام قومی انڈر18- ہاکی ٹیم کے چناؤ کے سلسلہ میں دو روزہ ٹرائلز 2 ستمبر کو ہونگے، قومی انڈر18- ٹیم کے کوچ محمد خرم ملک کے مطابق تربیتی کیمپ میں ملک بھر سے تقربیاً 45 کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں جن کو تربیتی کیمپ میں بھر پور تربیت دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کو صبح و شام تربیت دی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

ٹیم کا انتخاب میرٹ کی بنیاد پر کیا جائے گا، منیجر کیمپ کمانڈنٹ کے فرائض اولیمپئن کامران اشرف جبکہ کوچنگ کے اؤلیمپئن مدثر علی خان۔ ا ولیمپئن محمد شبیر، محمد خرم ملک، طارق میر، محمد رفیق اور جنیدخان انجام دے رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کے چناؤ کے سلسلہ میں دو روز ٹرائلز 2 ستمبر سے شروع ہونگے جس میں 25 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا جس میں 18 رکنی ٹیم اور باقی سات کھلاڑیوں کو سٹینڈبائی رکھا جائے گا۔ منتخب ٹیم ایشیاء کپ کے کوالیفائنگ میں شرکت کریگی اور کوالیفائنگ راؤنڈ 24 سے 30 ستمبر تک بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا اور قومی ٹیم کی روانگی سے قبل ایونٹ کی تیاری کے سلسلہ میں عمان کے ساتھ سیریز14 سے 20 ستمبر تک اسلام آباد اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔
وقت اشاعت : 27/08/2016 - 13:02:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :