انگلینڈ نے پاکستان کو سیریز کے دوسرے ایک روزہ میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دے دی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 27 اگست 2016 22:26

انگلینڈ نے پاکستان کو سیریز کے دوسرے ایک روزہ میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دے دی

لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار27اگست۔2016ء ) 5ون ڈے میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 5وکٹوں سے شکست دے دی ہے ۔ لارڈز کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ میں پاکستانی کپتان اظہر علی نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا جو تباہ کن ثابت ہوا ۔پہلے اوپنر سمیع اسلم کرس ووکس کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوئے اورپھر اگلے ہی اوور میں شرجیل خان بغیر کوئی رن بنائے مارک ووڈ کے ہاتھوں آؤٹ ہوکر پوویلین جابیٹھے،کپتان اظہر بھی محض ایک ہی گیند کے مہمان ثابت ہوئے اور کرس ووکس کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوئے ۔

بابر اعظم نے سرفراز احمد کیساتھ ملکر چوتھی وکٹ کے لیے 64رنز جوڑے جس کے بعد بابر 30رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئے۔شعیب ملک اور سرفراز احمد نے 5ویں وکٹ کے لیے 59رنز کی شراکت داری قائم کی جس کے بعد ملک 28رنز بنا کر چلتے بنے۔

(جاری ہے)

سرفراز اور عماد وسیم کے مابین چھٹی وکٹ کے لیے 77رنز کی پارٹنر شپ قائم ہوئی جس دوران سرفراز نے اپنے ون ڈے کیریئر کی دوسری سنچری بھی مکمل کی،وہ 105رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

عماد وسیم نے تو ایک اینڈ سنبھالے رکھا تاہم دوسرے اینڈ سے وکٹیں گرتی رہیں اور پوری ٹیم 50ویں اوور میں 251رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ،عماد 63رنز کیساتھ ناقابل شکست رہے۔انگلینڈ کیلئے ووکس اور ووڈ نے تین ، تین ،پلنکٹ نے دو جبکہ عادل رشید نے ایک وکٹ لی۔ جواب میں انگلینڈ کی جانب سے جیسن روئے اور الیکس ہیلز نے اننگز کا آغاز تو محمدعامر نے دوسری ہی گیند پر جیسن روئے کو بولڈ کردیا جب کہ الیکس ہیلز 14 رنز پر عماد وسیم کا نشانہ بنے تاہم بعد میں آنے والے کھلاڑیوں جو روٹ اور این مورگن نے ٹیم کو سنبھالا اور سکورکو آگے بڑھایا۔

روٹ نے 89 اور مورگن نے 68 رنز بنائے اور آؤٹ ہوگئے جب کہ بعد میں آنے والے بیٹسمین بین سٹوکس نے بھی زبردست کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 42 رنز کی اننگز کھیلی جس کی بدولت انگلینڈ نے 251 رنز کا ہدف 47.3 اوورز میں 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔پاکستان کی جانب سے عماد وسیم نے 2 جب کہ محمد عامر، حسن علی اور وہاب ریاض نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

وقت اشاعت : 27/08/2016 - 22:26:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :