سلیکشن کمیٹی نے انگلینڈ کے خلاف واحد ٹی ٹونٹی میچ کے لئے مشاورت مکمل کر لی

کامران اکمل اور احمد شہزاد کوٹیم میں شامل کرنے پر اتفاق نہ ہوسکا، ٹیم کا اعلان کل متوقع

منگل 30 اگست 2016 17:40

سلیکشن کمیٹی نے انگلینڈ کے خلاف واحد ٹی ٹونٹی میچ کے لئے مشاورت مکمل کر لی

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 اگست ۔2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے انگلینڈ کے خلاف واحد ٹی ٹونٹی میچ کے لئے مشاورت مکمل کر لی ،کامران اکمل اور احمد شہزاد کوٹیم میں شامل کرنے پر اتفاق نہ ہوسکا، 7ستمبر کو ہونیوالے ٹی ٹونٹی کے لئے ٹی ٹونٹی ٹیم کا اعلان کل ( بدھ ) متوقع ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق انگلینڈ کے خلاف واحد ٹی ٹونٹی میچ کے لئے سلیکشن کمیٹی کی مشاورت مکمل ہو گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں چند سلیکٹرز نے کامران اور احمد شہزاد کی مخالفت کی جس کی بنا ء پر ان دونوں کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کرنے پر اتفاق نہ ہو سکا۔ انگلینڈ کیخلاف 7ستمبر کو ہونیوالے ٹی ٹونٹی کیلئے ٹی ٹونٹی ٹیم کا اعلان کل ( بدھ ) متوقع ہے ۔

وقت اشاعت : 30/08/2016 - 17:40:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :