ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئین شپ میں شرکت کے لئے پاکستان کی پانچ رکنی ٹیم آج بھوٹان جائے گی ، سہیل انور

بدھ 31 اگست 2016 17:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء) پاکستان باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سہیل انور نے کہا ہے کہ بھوٹان میں ہونے والی ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئین شپ میں شرکت کے لئے پاکستان کی پانچ رکنی ٹیم جمعرات کو براستہ تھائی لینڈ بھوٹان روانہ ہوگی اس ایونٹ میں شرکت کے لئے بھوٹان جے والا پاکستان کا دستی پانچ اراکین پر مشتمل ہوگا جن میں تین کھلاڑی اور دو آفیشلز شامل ہونگے ۔

اپنے ایک انٹر ویو کرتے ہوئے پاکستان باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سہیل انور نے بتایا کہ پاکستان اس ایونٹ میں تین کیٹگریز کے مقابلوں میں حصہ لے گا۔ جونےئر کیٹگری میں ذیشان محمود ، سینئر کیٹگری میں حافظ محمد فرقان جبکہ فٹنس فزیک کیٹگری میں محمد آفاق پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

(جاری ہے)

سہیل انور نے بتایا کہ اس ایونٹ کے حوالے سے پاکستان کے تینوں کھلاڑیوں نے بھر پور تیاری کر رکھی ہے اور انشاء اللہ ماضی کی طرح اس بار بھی ٹیم پاکستان ملک و قوم کے لئے خوشخبری لے کر لوٹے گی۔

سہیل انور نے کہا کہ پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کارکردگی کے اعتبار سے پاکستان کی سب سے کامیاب فیڈریشن ہے جوکئی سالوں سے پاکستان کے لئے ایشیاء لیول تک اعزازات حاصل کرتی چلی آرہی اور ملک و قوم کانام روشن کر رہی ہے۔سہیل انور نے کہا کہ بدقسمتی سے پی او اے پر قابض لوگوں کو پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کام کرتی اور پاکستان کے لئے اعزازات حاصل کرتی اچھی نہیں لگ رہی کیونکہ یہ قبضہ گروپ نہ تو خود کام کررہا ہے نہ کر نا چاہتا ہے اور نہ ہی کسی اور کو کام کرنے دینے کے لئے تیار ہے یہی وجہ ہے کہ انہوں نے ہمارے کام میں بھی روڑے اٹکانے شروع کر رکھے ہیں اور پی بی اے کے مقابلے میں جعلی تنظیم کھڑی کر رکھی ہے۔

سیکرٹری پی بی ایف نے کہا کہ اولمپک قبضہ مافیا کی پی بی ایف دشمنی کے باعث ایشین بیچ گیمز میں پاکستان کی شرکت مشکوک ہے حالانکہ پی او اے اسکی راہ میں روڑے اٹکا رہی ہے جو کہ پاکستان دشمنی کے مترادف ہے انکا کہنا تھا کہ بیچ گیمز میں پاکستان کے میڈلز یقینی ہیں مگر پی او اے نہیں چاہتی کی پاکستان میڈلز جیتے یہی وجہ ہے کہ ہمارے ساتھ دشمنی کرتے کرتے وہ پاکستان کے ساتھ دشمنی پر اتر آئے ہیں۔

وقت اشاعت : 31/08/2016 - 17:05:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :