ڈیوس کپ ایشیا اوشیانا گروپ ون ،نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دیکر گروپ میں جگہ پکی کرلی

اتوار 18 ستمبر 2016 12:01

ڈیوس کپ ایشیا اوشیانا گروپ ون ،نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دیکر گروپ میں جگہ پکی کرلی

کرائسٹ چرچ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 ستمبر - 2016ء) نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ڈیوس کپ ایشیا اوشیانا گروپ ون میں شکست دے کر گروپ ون میں جگہ پکی کرتے ہوئے 0-3 کی برتری حاصل کرلی۔نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کے مائیکل وینس اور مارکس ڈینیئل نے پاکستان کے عقیل خان اور محمدعابدعلی خان اکبر کی جوڑی کو 0-6، 1-6 اور 2-6 سے باآسانی شکست دیکر 0-3 سے برتری حاصل کرلی۔

پاکستانی کھلاڑیوں کی جانب سے دوسرے سیٹ میں کچھ مزاحمت دیکھنے کو ملی تاہم نیوزی لینڈ کی جانب اے ٹی پی کے مقابلوں میں بھی حصہ لینے والے دونوں کھلاڑی میچ میں حاوی رہے۔قبل ازیں نیوزی لینڈ کے جوز اسٹیتھام اور فن ٹیرنی نے سنگلز کے افتتاحی میچ میں اسٹریٹ سیٹ میں کامیابی حاصل کی تھی نیوزی لینڈ ٹیم اس کامیابی کے ساتھ اگلے ایک سال کیلئے ایشیا اوشیانا کے گروپ ون میں ہوگی پاکستان کی گروپ 2 میں تنزلی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

قبل ازیں پاکستان کے اسٹار کھلاڑی اعصام الحق نے احتجاجاً نیوزی لینڈ کے خلاف ایونٹ سے دست برداری کا اعلان کیا تھا۔اعصام الحق 2013 میں ہونے والے واقعہ سے ناخوش تھے جب انھیں ہوم ٹورنامنٹ میانمار میں کھیلنا پڑا تھا ایونٹ میں جیتے ہوئے مقابلے کو باوجود خراب کنڈیشنز کے باعث ریفری کی جانب سے انھیں ناکام قرار دیا گیا تھا۔اعصام الحق نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ میرا موقف ہے کہ ہمیں اپنے ملک کیلئے ایک موقف اپنانے کی ضررت ہے بالخصوص حقوق کیلئے کیونکہ آج کل بدقسمتی سے کوئی جگہ محفوظ نہیں ہے۔

وقت اشاعت : 18/09/2016 - 12:01:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :