عمان کی انڈر 18 ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے حافظ جوس کارنر انارکلی سے تازہ جوس پیا جس کے بعد ٹیم مینار پاکستان گئی

بدھ 21 ستمبر 2016 17:44

عمان کی انڈر 18 ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے حافظ جوس کارنر انارکلی سے تازہ جوس پیا جس کے بعد ٹیم مینار پاکستان گئی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21ستمبر ۔2016ء) پاکستان کے دورے پر آئی ہوئی عمان کی انڈر 18 ہاکی ٹیم نے بدھ کے روز شہر کا دورہ مہمان ٹیم کے کھلاڑیوں نے حافظ جوس کارنر انارکلی سے تازہ جوس پیا جس کے بعد ٹیم مینار پاکستان گئی مہمان ٹیم کے کھلاڑیوں نے شاعر مشرق علامہ اقبال کے مزار پر حاضری دی اور شاہی قلعہ سمیت بادشاہی مسجد کی سیر کی جہاں انہوں نے دور مغلیہ کی فن تعمیر میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ عمان کی انڈر 18 ہاکی ٹیم ان دنوں پاکستان کی انڈر 18 ہاکی ٹیم کے ساتھ چار میچز پر مبنی سریز کھیلنے کیلئے پاکستان کے دورے پر آئی ہوئی ہے جبکہ اب تک پاکستان اور عمان کی ہاکی ٹیمیں سیریز کے دو میچ کھیل چکی ہیں۔ ۔

وقت اشاعت : 21/09/2016 - 17:44:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :