پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی نے ویسٹ انڈیز کیخلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کیلئے 16رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا

اتوار 25 ستمبر 2016 14:20

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 ستمبر - 2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے لئے 16رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ، ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹونٹی ٹیم کا حصہ بننے والے عمر اکمل کو ایک روزہ میچوں کی سیریز میں بھی شامل رکھا گیا ہے جبکہ اسد شفیق کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

اعلان کردہ سکواڈ میں اظہر علی ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں اسد شفیق ، شرجیل خان ، بابراعظم ، شعیب ملک ،سرفراز احمد ، عمر اکمل ، محمد رضوان ، محمد نواز ، عماد وسیم ، یا سر شاہ ،راحت علی ،محمد عامر،وہاب ریا ض ، حسن علی اور سہیل خان شامل ہیں۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے تین میچ 30ستمبر ،2اور5اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔

وقت اشاعت : 25/09/2016 - 14:20:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :