عمران خان نے سعید انور کا نک نیم ” میدا “ رکھا ہوا تھا:وسیم اکرم

اتوار 25 ستمبر 2016 15:35

عمران خان نے سعید انور کا نک نیم ” میدا “ رکھا ہوا تھا:وسیم اکرم

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار25 ستمبر۔2016ء ) قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان نے سعید انور کا نک نیم ” میدا “ رکھا ہوا تھا ۔

(جاری ہے)

سرکاری سپورٹس چینل پر بطور مبصر اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ سعید انور جب نیا نیا ٹیم میں آیاتو کبھی چلتا تھا اور کبھی نہیں چلتا تھا جس پر عمران خان نے اس کا نام ”میدا“ رکھ دیا ، میں بہت حیران ہوا اور عمران بھائی سے پوچھا کہ آپ اسے ”میدا“ کیوں کہتے ہیں؟ ۔

عمران بھائی نے کہا کہ لاہور میں جمخانہ کپ ہوتا تھا جہاں ”میدا “ نام کا ایک کھلاڑی کھیلتا تھا اور لنچ سے پہلے ہی سنچری سکور کرڈالتا تھا،ہر ٹیم ڈرتی تھی کہ ”میدا“ہمارے خلاف نہ چل جائے،”میدا“ تو نہ چلا لیکن سعید انور ایسا چلا کہ اس کے بعد رکنے کانام ہی نہیں لیا۔

وقت اشاعت : 25/09/2016 - 15:35:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :