پہلا ٹیسٹ، بھارت نے نیوزی لینڈ کو 197 رنز سے ہراکر3 میچز کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی

پیر 26 ستمبر 2016 18:01

پہلا ٹیسٹ، بھارت نے نیوزی لینڈ کو 197 رنز سے ہراکر3 میچز کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی

کانپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 ستمبر - 2016ء) بھارت نے پہلے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کو 197 رنز سے شکست دے کر تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی،میچ میں آل راؤنڈر کارکردگی کی وجہ سے رویندرا جدیجا کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا،انہوں نے میچ میں 6 وکٹیں حاصل کیں جبکہ دونوں اننگز میں 92 رنز بھی اسکو رکئے۔کانپورمیں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں میزبان بھارت کے 434 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم آف اسپنرایشون کی شاندار بالنگ کی بدولت 236 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

کیویز کی جانب سے لیوک رانچی اور سانتر نے مزاحمت کی بھرپور کوشش کی تاہم وہ بھی بالترتیب 80 اور 71 رنز بنا کرپویلین واپس لوٹ گئے۔ایشون نے ٹرننگ وکٹ کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور دوسری اننگز میں 6 وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد شامی نے بھی 2 شکار کئے۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 318 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم جدیجا کی شاندار اسپن بالنگ کی بدولت 262 رنز پر آؤٹ ہوگئی جس میں جدیجا نے 5 کیویز کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ دوسری اننگزمیں میزبان ٹیم نے 5 وکٹ پر 377 رنز بنانے کے بعد اننگز ڈیکلیئر کردی تھی اورمہمان ٹیم کیویز کو جیت کے لئے434 رنز کا ہدف دیا ، اس اننگز میں بھارت کی جانب سے مرلی وجے نے 76 اور پجارا نے 78 رنز کی اننگز کھیلیں۔

میچ میں آل راؤنڈر کارکردگی کی وجہ سے رویندرا جدیجا کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔بھارت کا یہ 500 واں ٹیسٹ میچ تھا جس پر بھارتی کرکٹ شائقین اور ماہرین کی نظریں لگی ہوئی تھیں۔

وقت اشاعت : 26/09/2016 - 18:01:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :