پاکستان کی پہلی انٹرنیشنل خاتون ایمپا ئر ہونا کسی بڑے اعزاز سے کم نہیں، بینش حیات
مستقبل میں ویمن چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ، ورلڈ کپ اور ایشین ویمن چیمپئنز ٹرافی میں اپنی خدمات سر انجام دینے کی خواہش مند ہوں ، انٹرویو
منگل 27 ستمبر 2016 17:25
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 ستمبر - 2016ء) پاکستان کی پہلی اور واحد انٹرنیشنل خاتون ایمپائر بینش حیات نے کہا ہے کہ ملکی خواتین ہاکی ایمپائرز کی صلاحیتوں میں نکھار لاکر انہیں انٹرنیشنل ایمپائرنگ کی سطح پر پہنچانے کیلئے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو بہت زیادہ کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں میرے سوا کو ئی اور انٹرنیشنل خاتون ایمپا ئر نہیں ہے۔
ضرورت اس امر کی ہے کہ پی ایچ ایف لانگ ٹرم بنیادوں پر کام کرکے خواتین ہاکی ایمپائرز کے گروپ کو ڈویلپ کرے۔ بینش حیات جو کہ پاکستان کی واحد خاتون ایمپا ئر ہیں جنھیں انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے 2013ء میں انٹرنیشنل ایمپائر کا رتبہ دیا اور جب سے وہ پانچ انٹرنیشنل ویمن ہاکی ایونٹس جن میں سنگا پور میں ہونے والا اے ایچ ایف کپ، تھائی لینڈ میں 2013ء میں ہونے والا ویمن چیلنج کپ، 2014ء میں تھائی لینڈ میں ہونی والی ایشین گیمز کا کوالیفائی راوٴنڈ، 2015ء میں چائنہ میں ہونے والاجونیئر ایشیا کپ کوالیفائنگ راوٴنڈ اور بھارت میں 2015ء میں ہونے والی سیف گیمز شامل ہیں۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
انٹرنیشنل کراٹے چمپئن شاہ زیب رند کی ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی سے ملاقات
-
پہلا ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ایک رن سے ہرادیا
-
ہلال احمرپاکستان کی خدمات اور جذبہ خیر سگالی قابل ستائش ہے،مراکشی سفیر
-
وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئی9 انتظامی کمیٹیاں تشکیل
-
ڈی جی سپورٹس پرویز اقبال کی زیر صدارت پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024کے حوالے سے اہم اجلاس
-
آئی پی ایل، پنجاب کنگز کی کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف تاریخی فتح، 262 رنز کا بڑا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا