سابق آسٹریلوی بالر میکس واکر انتقال کر گئے ، آنجہانی طویل عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے

جمعرات 29 ستمبر 2016 19:18

سابق آسٹریلوی بالر میکس واکر انتقال کر گئے ، آنجہانی طویل عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے

ملیبورن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 ستمبر - 2016ء) سابق آسٹریلوی بالر میکس واکر انتقال کر گئے ۔ آنجہانی میکس کافی عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔ ان کی عمر 68 برس تھی۔ میکس واکر نے 1973 میں پاکستان کیخلاف ڈیبیو کیا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے آسٹریلوی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے 34 ٹیسٹ اور 17 ون ڈے میچوں میں حصہ لیا۔ میکس واکر نے اپنے وقت کے عظیم آسٹریلوی کھلاڑیوں گریگ چیپل، آئن چیپل، جیف تھامسن اور ڈینس للی کے ساتھ کھیل کا حصہ رہے۔ وہ 1977 سے 1979 تک کھیلی جانے والی کیری پیکر ورلڈ سیریز کا بھی حصہ رہے۔

وقت اشاعت : 29/09/2016 - 19:18:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :