ووہان اوپن ٹینس: پیٹرا کویٹووا اور ڈومنیکا فائنل میں پہنچ گئیں

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 13:14

ووہان اوپن ٹینس: پیٹرا کویٹووا اور ڈومنیکا فائنل میں پہنچ گئیں

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔۔یکم اکتوبر۔2016ء) چین میں ووہان اوپن ٹینس کا سیمی فائنل مرحلہ ختم ہو گیا۔ ٹاپ فور کے پہلے میچ میں جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویٹووا نے میدان مارا۔ انہوں نے رومانیہ کی سیمونا ہالپ کو سٹریٹ سیٹ میں شکست دی۔

(جاری ہے)

دوسرے سیمی فائنل میں سلکواکیا کی ڈومنیکا سیبلکووا کامیاب رہیں۔ ڈومنیکا نے روسی حریف سویتلانا کزنٹسوا کو ایک کے مقابلے میں 2 سیٹس سے ہرایا۔ فائنل میں پیٹرا کویٹووا اور ڈومنیکا سیبلکووا ہوں گی۔ مدمقابل فاتح کھلاڑی کو ٹرافی کے ساتھ 2 کروڑ 70 لاکھ روپے بھی ملیں گے۔

وقت اشاعت : 01/10/2016 - 13:14:42