جنوبی افریقہ اور عالمی چیمپئن آسٹریلوی ٹیمیں دوسرے ون ڈے میں کل مدمقابل ہوں گی

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 15:01

جنوبی افریقہ اور عالمی چیمپئن آسٹریلوی ٹیمیں دوسرے ون ڈے میں کل مدمقابل ہوں گی

جوہانسبرگ ۔ یکم اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔۔یکم اکتوبر۔2016ء) جنوبی افریقہ اور عالمی چیمپئن آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ اتوار کو جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا، پروٹیز کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، میزبان ٹیم نے پہلے ون ڈے میں کینگروز کو 6 وکٹوں سے شکست فاش سے دوچار کیا تھا۔

(جاری ہے)

پہلے ون ڈے میں شاندار فتح کے بعد پروٹیز کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے اور وہ دوسرا میچ جیت کر سیریز میں برتری دوگنی کرنے کیلئے پر عزم ہیں تو دوسری جانب آسٹریلوی ٹیم کے حوصلے بھی بلند ہیں اور وہ میچ جیت کر سیریز برابر کرنے کی خواہاں ہے، ماہرین نے دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرے ایک روزہ میچ میں دلچسپ مقابلے کی توقع ظاہر کی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا ون ڈے 5 اکتوبر، چوتھا ون ڈے 9 اکتوبر جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے 12 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

وقت اشاعت : 01/10/2016 - 15:01:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :