کمار سنگاکارا کو کراچی کنگز کا کپتان نامزد کر دیا گیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 20 اکتوبر 2016 19:52

کمار سنگاکارا کو کراچی کنگز کا کپتان نامزد کر دیا گیا

دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔20اکتوبر 2016ء) کمار سنگاکارا کو کراچی کنگز کا کپتان نامزد کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے کراچی کنگز کے سابق کپتان شعیب ملک کی جانب سے پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کیلئے ٹیم کے نئے کپتان کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

شعیب ملک نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں کمار سنگاکارا کی کراچی کنگز کے کپتان کے طور پر نامزدگی کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ کمار سنگاکارا نے پاکستان سپر لیگ کے پہلے ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈیئیٹرز کی نمائندگی کی تھی تاہم اس مرتبہ انہیں کراچی کنگز کی ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔

وقت اشاعت : 20/10/2016 - 19:52:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :