کوچز کیلئے تربیتی پروگرام٬ ڈی جی سپورٹس پنجاب نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی اور پنجاب سٹیڈیم کا دورہ کیا

اکیڈمی کے مختلف شعبے دیکھے٬ ڈی جی سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن کو بریفنگ دی گئی٬ معروف کرکٹر مشتاق احمد نے بھی ملاقات کی پنجاب سٹیڈیم میں تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا ٬متعلقہ حکام کو ٹارٹن ٹریک کا کام جلد ازجلد مکمل کرنے کی سخت ہدایات جاری کیں

پیر 24 اکتوبر 2016 19:20

کوچز کیلئے تربیتی پروگرام٬ ڈی جی سپورٹس پنجاب نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی اور پنجاب سٹیڈیم کا دورہ کیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2016ء) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن نے کوچز کے تربیتی پروگرام کیلئے پیر کے روز نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا دورہ کیا۔ انہوں نے اکیڈمی کے مختلف شعبے دیکھے جن میں لیکچر رروم٬ کانفرنس روم٬ جمنیزیم٬ گرائونڈ٬ کھلاڑیوں کے ہاسٹل اور گیلری کا بھی دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی جی سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں سہولتوں سے متعلق بریفنگ دی گئی٬اکیڈمی کے دورہ کے موقع پر معروف کرکٹر مشتاق احمد نے بھی ڈی جی سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن سے ملاقات کی۔دریں اثناء ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقاراحمد گھمن نے پنجاب سٹیڈیم میں تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا٬ اس موقع پر انہوں نے متعلقہ حکام کو سختی سے ہدایات جاری کیں کہ ٹارٹن ٹریک کا کام جلد ازجلد مکمل کیا جائے اور کوالٹی کو مدنظر رکھا جائے اس معاملے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی٬ ان کے ہمراہ ڈائریکٹر سپورٹس حفیظ بھٹی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر وقاص اکبر بھی تھے۔
وقت اشاعت : 24/10/2016 - 19:20:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :