ابوظہبی ٹیسٹ کے چوتھے روز ویسٹ انڈیز نے 4 وکٹوں پر 171 رنز بنالیے ویسٹ انڈیز کو میچ جیتنے کے لئے 285 رنز پاکستان کو 6 وکٹیں درکار

پیر 24 اکتوبر 2016 20:12

ابوظہبی ٹیسٹ کے چوتھے روز ویسٹ انڈیز نے 4 وکٹوں پر 171 رنز بنالیے ویسٹ انڈیز کو میچ جیتنے کے لئے 285 رنز پاکستان کو 6 وکٹیں درکار
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2016ء) ابوظہبی ٹیسٹ کے چوتھے روز ویسٹ انڈیز نے 4 وکٹوں پر 171 رنز بنالیے ویسٹ انڈیز کو میچ جیتنے کے لئے مزید 285 رنز پاکستان کو 6 وکٹیں درکار ہیں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے دن ویسٹ انڈیز نے چار وکٹوں پر 171 رنز بنالیے۔

(جاری ہے)

پاکستان نے اس سے قبل دو وکٹوں پر 277 رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کی تھی اور ویسٹ انڈیز کو میچ جیتنے کیلئے 456 رنز کا ہدف دیا تھا ویسٹ انڈیز کے برتھ ویٹ 67 سیمیوئیل 23 اور براوو 13 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے 2 راحت اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ویسٹ انڈیز کو کامیابی کیلئے مزید 285 رنز درکار ہیں جبکہ پاکستان کو چھ وکٹوں کی ضرورت ہے آج میچ کا آخری دن ہے ویسٹ انڈیز کے بلیک ووڈ 41 اور روسٹن چپس 17 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

(عابد شاہ)
وقت اشاعت : 24/10/2016 - 20:12:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :