بنگلہ دیش کو دوسرے میچ میں شکست دیکر سیریز کلین سوئپ کرینگے٬ معین علی

بدھ 26 اکتوبر 2016 11:51

ڈھاکہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء) انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل رائونڈر معین علی نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کو دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں بھی مسلسل شکست دیکر سیریز کلین سوئپ کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کے خلاف ابتدائی ٹیسٹ میچ میں کامیابی ٹیم پر اعتماد ہے اور آخری ٹیسٹ میں شرکت کے لئے بے تاب ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہے٬ انہوں نے کہا کہ وہ بنگلہ دیش کے خلاف پہلے میچ میں کامیابی پر بہت خوش ہیں اور وہ پرعزم ہیں کے انکی ٹیم دوسرے میچ میں بھی میزبان ٹیم کو شکست دیکر سیریز کلین سوئپ کریگی تاہم انہوں نے کہا ہے کہ میزبان ٹیم کو ٹیسٹ سیریز میں کلین سوئپ کرنے کے حصول کے لئے ٹیم کو ہر شعبے میں عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کی کارکردگی پر فخر ہے اور امید ہے کہ کھلاڑی ٹیسٹ سیریز کے دوسرے اور آخری میچ میں بھی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے کلین سوئپ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کوشش ہو گی کہ میزبان ٹیم کے خلاف آخری میچ جیت کر سیریز کا شاندار طریقے سے اختتام کریں اور اس مقصد کے حصول کیلئے کھلاڑیوں کو کھیل کے تینوں شعبوں میں سخت محنت کرنا ہو گی۔
وقت اشاعت : 26/10/2016 - 11:51:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :