کھلاڑیوں کے پش اپس لگانے پر کوئی پابندی نہیں لگائی ‘ نجم سیٹھی

پش اپس لگانا یا سجدہ کرنا کھلاڑیوں کی صوابدید ہے ٬ میڈیا کرکٹ کو سیاست سے دور رکھے ‘ ٹوئیٹ

بدھ 26 اکتوبر 2016 19:27

کھلاڑیوں کے پش اپس لگانے پر کوئی پابندی نہیں لگائی ‘ نجم سیٹھی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں پر پش اپس لگانے پر پابندی کی تردید کر دی ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک ٹوئیٹ میں نجم سیٹھی نے کہاکہ میڈیا پاکستا نی کرکٹ ٹیم کو سیاست سے دور کھے ۔ا نہوںنے کہاکہ قومی کرکٹ ٹیم کے پش اپس لگانے پر کوئی پابندی نہیں لگائی ۔پش اپس لگانا یا سجدہ کرنا کھلاڑیوں کی صوابدید ہے ۔
وقت اشاعت : 26/10/2016 - 19:27:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :